Hot Topics

ملائیشیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے المناک سانحہ، 300 مسافروں میں سے صرف 10 زندہ بچے

کوالالمپور: تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی سرحد کے قریب تارکین وطن سے بھری ایک کشتی کے الٹنے سے ہولناک سانحہ پیش آیا جس میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں لاپتا ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کشتی میں تقریباً 300 افراد سوار تھے جن میں سے محض 10 افراد کو زندہ بچایا جاسکا ہے۔ زندہ بچ جانے والوں میں تین میانماری، دو روہنگیا اور ایک بنگلہ دیشی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق یہ کشتی تین روز قبل میانمار کے علاقے بوٹھی داونگ سے روانہ ہوئی تھی۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اسمگلروں نے مسافروں کو بڑی کشتی سے تین چھوٹی کشتیوں میں منتقل کیا تھا جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.