Hot Topics

سانگھڑ میں وفاقی محتسب کے زیر اہتمام کھلی کچہری، عوامی شکایات پر فوری کارروائی کی یقین دہانی

سانگھڑ (حسنین عاشق ساند) وفاقی محتسب اعلیٰ پاکستان اعجاز قریشی کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ہیڈ میرپور خاص محمد عارف کی جانب سے سانگھڑ میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی محتسب اعلیٰ کو نادرا، سوئی گیس، بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام ، حیسکو اور دیگر وفاقی محکموں کے خلاف شکایات موصول ہوئی جوکہ کچھ شکایات کو فوری حل کیا گیا اور کچھ شکایات کنندہ کے کیس پر مذکورہ محکموں کے افسران کو کیسز بھیج کر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی، شکایات کنندہ کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ عوام کو سستی اور فوری انصاف فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ وفاقی محتسب اعلیٰ نے مزید کہا کہ کھلی کچھری کا مقصد شہریوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنا اور شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر صوبائی محتسب اعلیٰ سانگھڑ کے رجسٹرار اور آفس سپریٹنڈنٹ مختیار شاہ، ایکسین حیسکو سانگھڑ طارق علی، روینیو آفیسر حیسکو سرمد سلطان، بینطیر انکم سپورٹ پروگرام کے انچارچ فیصل مجید گجر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر مصطفیٰ جٹ اور سوئی گیس سانگھڑ آفس کے اویس احمد بھی موجود تھے۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.