Hot Topics

جام نواز علی پولیس ٹریننگ سینٹر میں 80ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ، 66 اہلکاروں نے حلف اٹھایا

جام نواز علی (رپورٹ حاکم علی بلوچ)
جام نواز علی پولیس ٹریننگ سینٹر میں 80ویں پاس آئوٹ پریڈ مہمان خاص سید انور حسین شاہ نے سلامی لی اور پریڈ کا معانہ کیا ۔اس موقع پر ایس ایس پی پرنسپل پولیس ٹریننگ سینٹر سید انور حسین شاہ اپنے خطاب کہا کہ یہ 80 ویں پاسنگ آؤٹ ہے آج 66 اہلکار پاس آئوٹ ہوئے ہیں پاس آئوٹ اہلکار اپنا ڈیوٹی ایمانداری سے کریں اورعوام کی خدمت اور تخفظ ہمارے اولین ترجیح ہے پولیس کے نوجوان اپنا فرض ایمانداری دیانتداری سے کریں.پولیس نوجوانوں کی عوام کی حفاظت کی لئی دی گئی شہادتوں پر ان کو سرخ سلام پيش کرتے ہیں آپ تعسب پرستی سے ہٹ کر ڈیوٹی سرانجام دے کر عوام کی خدمت کریں اس موقع پر پاسنگ پریڈ آؤٹ میں نوجوانوں نے حلف اٹھایا اس موقع پر انعام یافتہ نوجوانوں کو انعام سے نوازا گیا ہے اس موقع پر ڈی ایس پی ایڈمن منظور احمد قمبرانی نے کہا کہ میں مہمان خاص ایس ایس پی پولیس ٹرئنگ سینٹر جام نواز علی سید انور علی شاہ سمیت تمام آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور پاس آؤٹ اہلکاروں کو اپنی ٹرئنگ مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں پاس آئوٹ نوجوانوں نے کہا کہ آج ہم بہت خوش ہیں ہم اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے کرکے اپنے ملک اور اپنے عوام کے جان و مال کا حفاظت کرنے کردار ادا کریں گے پاسنگ پریڈ میں چیف سیکیورٹی آفیسر محبوب علی مگسی،,منظور حسین راجپر، محمد وارث مہر، بلاول سہتو ،پولیس آفسراں پاس آئوٹ اہلکاروں کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر نوجوانوں نے ہو جمالو لوک گیت پر رکس کیا

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.