Hot Topics

لانڈھی شرافی گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، شہری جاں بحق، علاقے میں غم و غصہ

ملیر (نامہ نگار) لانڈھی شرافی گوٹھ میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ سے شاہد کریم نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے لواحقین کے مطابق شاہد کریم ایک میڈیسن کمپنی میں ملازم اور تین بیٹیوں کا باپ تھا۔ وہ گھر کا واحد کفیل تھا اور آج اتفاقیہ طور پر ملازمت سے چھٹی پر گھر موجود تھا واقعے کے وقت تین ڈاکو گھر میں داخل ہونے لگے تو شاہد کریم نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسپتال منتقل کرتے وقت وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ اہلِ علاقہ نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرارِ واقعی سزا دی جائے

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.