Hot Topics

ٹھاروشاہ: عطائی ڈاکٹروں کی بے لگام سرگرمیاں، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں

(رپورٹ: مختیار حسین بالادی)

ٹھاروشاہ میں عطائی ڈاکٹروں کی خطرناک سرگرمیوں کے باعث شہریوں کی زندگیاں شدید خطرات سے دوچار ہوگئی ہیں، جبکہ صوبائی وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو کے واضح احکامات کے باوجود ضلعی انتظامیہ حرکت میں نہ آسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹھاروشاہ شہر میں 20 سے 25 عطائی ڈاکٹر کھلے عام کلینک چلا رہے ہیں جو نہ صرف شہریوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں بلکہ ایچ آئی وی ایڈز سمیت متعدد مہلک بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات بھی بڑھا رہے ہیں۔ شہریوں نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان عطائی ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں، مگر وہ مبینہ طور پر انتظامیہ کو رشوت دے کر پھر سے کلینک کھول لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نوابشاہ میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیرِ صحت نے ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز ارسلان سلیم، ایس ایس پی میر روحل خان کوسو اور ڈپٹی ڈی ایچ او عبدالفتاح راجپر سمیت دیگر افسران کو سخت ہدایات جاری کی تھیں کہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف فوری کارروائی کرکے کلینک سیل کیے جائیں اور ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، مگر ٹھاروشاہ میں ان احکامات پر تاحال کوئی عمل نہ ہو سکا۔

شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عطائی ڈاکٹر دیدہ دلیری کے ساتھ غیر قانونی کلینک چلا رہے ہیں، جس سے نہ صرف قانون کی دھجیاں اُڑ رہی ہیں بلکہ انسانی جانوں سے سنگین کھیل بھی جاری ہے۔

سماجی رہنماؤں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ، وزیرِ صحت اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لے کر ٹھاروشاہ میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.