Hot Topics

مخالفت برائے مخالفت میں کہا جا رہا ہے ترمیم سے عدلیہ کمزور ہوگی، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اعتراضات محض "مخالفت برائے مخالفت” ہیں۔ ان کے مطابق اس ترمیم سے عدلیہ کمزور نہیں ہوگی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ میثاقِ جمہوریت میں پہلے ہی یہ نکتہ شامل تھا کہ وفاق کو مضبوط کرنے کے لیے آئینی عدالتوں کا قیام کیا جائے، جن میں تمام صوبوں کے جج شریک ہوں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ماضی میں کسی نے یہ نہیں کہا کہ میثاقِ جمہوریت کی یہ شق عدلیہ کی آزادی سلب کرنے والی ہے، لیکن آج وہی لوگ 27ویں ترمیم کو عدلیہ پر حملہ قرار دے رہے ہیں۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.