بدین : (شاد الطاف میمن) ماتلی کے قریب زرداری روڈ پر باراتیوں سے بھری تیز رفتار سوزوکی ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 16 خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ایدھی رضاکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال ماتلی منتقل کیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے سول اسپتال حیدرآباد ریفر کردیا گیا ہے، جبکہ دیگر زخمی خواتین اور بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سوزوکی میں سوار خواتین اور بچے سنجر چانگ کے گاؤں رئیس لکی رند سے بارات میں شرکت کے بعد ماتلی کی طرف آرہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آگیا۔ خوشیوں سے بھرا باراتیوں کا سفر اس المناک حادثے کے بعد ماتم میں بدل گیا۔ زخمیوں میں شامل افراد کے نام نگینہ، فوزیہ، فضیلا، ندا، شہنیلا، ثوبیہ، معظم، علیشاہ، معصومہ، بمبو، عابدہ، ندا سمیت دیگر خواتین اور بچے شامل ہے



