Hot Topics

نیکسٹ جنریشن اسکولنگ سسٹم کی اوپن ہاؤس ایگزیبیشن، ایم این اے عبدالحکیم بلوچ نے طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہا

ملیر (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ نے نیکسٹ جنریشن اسکولنگ سسٹم کی جانب سے منعقدہ اوپن ہاؤس ایگزیبیشن کا دورہ کیا اس موقع پر طلبہ و طالبات نے جدید ٹیکنالوجی خصوصاً روبوٹکس کے میدان میں تیار کردہ اپنی جدت بھری تخلیقات اور سائنس ماڈلز پیش کیے مہمانِ خصوصی نے ایگزیبیشن میں رکھے گئے جدید روبوٹکس پروجیکٹس، تخلیقی ماڈلز اور سائنسی تجربات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بچوں کی بھرپور محنت، ذہانت اور ٹیکنالوجی سےوابستگی دیکھ کر انہوں نے طالب علموں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملیر کے نوجوان غیر معمولی قابلیت رکھتے ہیں، ایسی سرگرمیاں اُن کے اعتماد اور مستقبل دونوں کو روشن بناتی ہیں۔ایم این اے عبدالحکیم بلوچ نے اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور والدین کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ نیکسٹ جنریشن اسکولنگ سسٹم علاقے میں معیاری تعلیم، جدید ٹیکنالوجی اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے تقریب کے اختتام پر انتظامیہ کی جانب سے مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا گیا ۽ اعلان ڪيو ويو ته مستقبل ۾ به شاگردن جي تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایسی علمی و سائنسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.