بدین (شاد الطاف میمن) بدین میں دی فیڈریشن آف خواجہ شیعا اثنا عشری جماعت ضلع بدین کے زیرِ انتظام دو میگا پروجیکٹس کی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں دی ورلڈ فیڈریشن آف خواجہ شیعا اثنا عشری جماعت کے صدر الحاج صفدر جعفر اور دی پاکستان فیڈریشن آف خواجہ شیعا اثنا عشری جماعت کے صدر عبدالحسن گوکل نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران بدین میں محمد علی جعفری میموریل خواجہ کالونی اور سادات کالونی کے تعمیراتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ تقریب میں دی فیڈریشن آف خواجہ شیعا اثنا عشری جماعت بدین کے ایجوکیشن سیکریٹری ڈاکٹر مختیار حسین جعفری نے اپنی پنشن میں سے 10 لاکھ روپے عطیہ کیے، جو نئے تعمیر ہونے والے گھروں پر خرچ کیے جائیں گے۔ تقریب میں ضلع بدین کی جماعت کے صدر ڈاکٹر شفقت جعفری، فدا حسین خواجہ، منیر حسین خواجہ اور دیگر معززين نے بھی شرکت کی



