Hot Topics

بھریا سٹی کے سینئر صحافی میر محمد سھتو انتقال کر گئے، صحافتی برادری غمزدہ

نوشہروفیروز رپورٹ مختیار حسین بالادی
سینئر صحافی کا انتقال

بھریا سٹی کے معروف اور سینئر صحافی میر محمد سھتو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی ضلع نوشہروفیروز سمیت پوری صحافتی برادری میں گہرے رنج اور غم کی لہر دوڑ گئی۔

میر محمد سھتو نے اپنی زندگی کے 30 قیمتی سال صحافت کے نام کر دیے۔ وہ بھریا سٹی پریس کلب کے بانی ارکان میں شامل تھے اور سندھ اخبار سے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ ساہتی علاقے کے بہترین اور محنتی ورکنگ جرنلسٹ کے طور پر جانے جاتے تھے۔

مرحوم کی اوپن ہارٹ سرجری بھی ہو چکی تھی، مگر اس کے باوجود وہ بھرپور لگن اور اصول پسندی کے ساتھ اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔ انھوں نے صحافت کے میدان میں کئی باصلاحیت شاگردوں کو تیار کیا، جبکہ ان کے دو بیٹے بھی آج انہی کی طرح صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

میر محمد سھتو کی نمازِ جنازہ اور تدفین ان کے آبائی گاؤں دالی میں ادا کی جائے گی، جہاں ان کے ورثاء سے تعزیت کے لیے صحافی سیاسی سماجی شخصیات اور علاقہ کے لوگ بڑی تعداد میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔ صحافتی حلقے انہیں ایک بااصول، منظم اور دیانتدار صحافی کے طور پر ہمیشہ یاد رکھیں گے

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.