Hot Topics

دادو میں خواتین کے لیے "عجوہ بیوٹی پارلر اور شاپنگ مال” کا قیام

دادو (رپورٹ عبدالقادر مہیسر ) دادو شہر میں خواتین کی ترقی، خودمختاری اور سماجی کردار کو اجاگر ڪرڻ کے لیے ایک مثبت قدم کے طور پر "عجوہ بیوٹی پارلر اور شاپنگ مال” کا قیام عمل میں آیا ہے، جو شاہجہان پارک کے قریب واقع ہے اور مکمل طور پر خواتین کے لیے مخصوص ہے۔اس جدید شاپنگ مال میں خواتین کے لیے بیوٹی کی جدید سہولیات، کپڑے، جوتے، جیولری، کاسمیٹکس اور دیگر ضروری اشیاء کے اسٹالز موجود ہیں، جہاں انہیں مکمل رازداری اور آرام دہ ماحول فراہم کیا گیا ہے۔شاپنگ مال میں صرف خواتین اسٹاف تعینات کیا گیا ہے تاکہ خریدار خواتین بلا جھجھک آسانی کے ساتھ اپنی خریداری مکمل کر سکیں۔ایسے ادارے نہ صرف خواتین کی سہولت کے لیے مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ ان کی معاشی و سماجی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.