Hot Topics

لاہور ایئرپورٹ پر وفاقی وزراء کا اچانک دورہ، غیر قانونی امیگریشن پر سخت اقدامات کا اعلان

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن برداشت نہیں کی جائے گی اور ضروری دستاویزات کے بغیر کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا۔ دونوں وزراء تقریباً دو گھنٹے تک ایئرپورٹ پر موجود رہے اور امیگریشن پراسیس کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے امیگریشن کاونٹرز پر رش دیکھ کر اظہارِ ناراضگی کیا اور عملے کو ہدایت دی کہ پراسیس جلد نمٹایا جائے تاکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

وفاقی وزراء نے بیرونِ ممالک جانے والے مسافروں سے براہِ راست بات چیت کی اور امیگریشن پراسیس سے متعلق سوالات کیے۔ وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیکٹرا اسٹیکرز کی جانچ پڑتال بھی کی۔

اس دوران ایک نوجوان، جو ڈرائیور کی ملازمت کے لیے بیرونِ ملک جا رہا تھا، کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر روک دیا گیا۔ اس پر وفاقی وزیر سالک حسین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ پروٹیکٹر کے تحت مسافروں کی ملازمت سے متعلقہ دستاویزات کی مکمل تصدیق کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے اہلکار کی مبینہ ملی بھگت سے ایک مسافر کو امیگریشن کاونٹر پر روکا گیا۔ آف لوڈ کیے گئے مسافر کو نجی کمپنی کو ادا کی گئی رقم واپس دلانے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے دونوں نوجوانوں کو روکنے والے امیگریشن اہلکاروں کو بلا کر شاباش دی، اپنی جیب سے انعام دیا اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان بھی کیا۔

محسن نقوی نے اس موقع پر واضح کیا کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن ملک کی بدنامی کا باعث بنتی ہے، اس لیے کسی بھی ادارے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

پاکستان میں غیر قانونی امیگریشن ایک دیرینہ مسئلہ ہے، جہاں ہر سال ہزاروں افراد غیر قانونی طریقوں سے بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ حکومت نے حالیہ برسوں میں اس رجحان کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں، جن میں پروٹیکٹر اسٹیکرز کی لازمی شرط، دستاویزات کی جانچ پڑتال اور ایف آئی اے کی نگرانی شامل ہے۔ محسن نقوی کا یہ دورہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ امیگریشن کے عمل کو شفاف بنایا جا سکے اور ملک کی ساکھ کو عالمی سطح پر بہتر کیا جا سکے۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.