کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے زیر اہتمام اور گریس کارگو کوریئر کے اشتراک سے فیشن کا انعقاد کیا گیا ۔کمشنر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کراچی تیمور درانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔اس موقع پر پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے کلچر کمیٹی کے چیئرمین جیلانی یوسف ،گریس کارگو کوریئر کے بانی و صدر اسلم خان ،ہیڈ آف ڈیزائن ڈپارٹمنٹ انیتا خان ،چیئرمین مارکیٹنگ کمیٹی نصرت ،سیکرٹری وومن چیمبر آف کامرس خالدہ خان بھی موجود تھے ۔فیشن شو میں 30ڈیزائنرز ،20میک آرٹسٹ اور 20ماڈلز نے شرکت کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی تیمور درانی نے کہا کہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر انتہائی باصلاحیت ہیں اور ان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے ۔فیشن انڈسٹری میں ترقی کے مواقع موجود ہیں ۔نوجوان اس جانب توجہ دے کر فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ۔آرگنائزر انیتا خان نے کہا کہ فیشن انڈسٹری ایک وسیع فیلڈ ہے ۔پاکستانی فیشن ڈیزائنرز دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی ڈیزائنرز کے کام کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کریںگے ۔کلچر کمیٹی کے چیئرمین جیلانی یوسف نے کہا کہ پاکستان امریکن کلچرل سینٹر میں ڈیزائنگ کی کلاسیں بھی لے رہے ہیں ۔اس کے علاوہ میک اپ ،موسیقی ،فیشن اور دیگر شعبوں میں کام کررہے ہیں ۔آنے والے وقتوں میں یہ نوجوان تربیت حاصل کرکے اپنے اپنے شعبوں میں ملک کا نام روشن کریںگے ۔اسلم خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد میں تعاون کیا جائے ۔آئندہ بھی اس طرح کے فیشن شوز کے لیے ہمارا تعاون جاری رہے گا ۔بعد ازاں بیوٹیشنز ،ماڈلز ،ڈیزائنرز کو سرٹیفکیٹ اور مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی گئی



