Hot Topics

کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے راجہ عبدالرزاق بلوچ کی ملاقات، اسٹیل مل اور ملیر کے مسائل پر گفتگو

ملیر (نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر اور رکنِ صوبائی اسمبلی سندھ راجہ عبدالرزاق بلوچ نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اسٹیل مل سے متعلق امور، ادارے کی موجودہ صورتِ حال، ملازمین کے مسائل اور ملیر کے ترقیاتی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران راجہ عبدالرزاق بلوچ نے کمشنر کراچی کو ضلع ملیر کے شہری مسائل، خصوصاً بنیادی سہولیات، ٹرانسپورٹ، نکاسِ آب، انفراسٹرکچر، اور امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ملیر ایک تیزی سے پھیلتا ہوا ضلع ہے، جس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام نکات غور سے سنے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہری مسائل کا حل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، خصوصاً صنعتی اور رہائشی علاقوں میں سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس اہم ملاقات میں وائس چیئرمین ملیر ٹاؤن سید مزمل شاہ اور ملیر کے سماجی رہنما سید خدا ڈنو بھی موجود تھے، جنہوں نے اپنے شعبوں سے متعلق مسائل اور تجاویز بھی پیش کیں۔
آخر میں راجہ عبدالرزاق بلوچ نے کمشنر کراچی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مشترکہ کوششوں سے ملیر کے عوام کو درپیش مسائل جلد حل ہو جائیں گے

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.