Hot Topics

ٹھاروشاہ: عطائی ڈاکٹروں کی سرگرمیاں عروج پر، عوام کا فوری کریک ڈاؤن کا مطالبہ

نوشہروفیروز رپورٹ مختیار حسین بالادی

ٹھاروشاہ شہر میں عطائی ڈاکٹروں کی سرگرمیاں ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کر گئی ہیں، جبکہ محکمہ صحت نوشہروفیروز اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے متعلقہ افسران کی مسلسل خاموشی نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ شہر بھر میں اس وقت 20 سے 25 تک غیر رجسٹرڈ عطائی کلینک کھلے عام چل رہے ہیں، جہاں جعلی ڈاکٹر نہ صرف عوام کو گمراہ کر رہے ہیں بلکہ ان کی زندگیوں سے بھی کھیل رہے ہیں۔ متعدد کلینکس پر ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے جعلی بورڈ آویزاں ہیں، جن کے سائے تلے یہ عطائی مافیا بے خوف ہو کر دھندا جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان غیر معیاری کلینکس میں صفائی ستھرائی کی صورتحال نہایت ابتر ہے، جس کے باعث ایچ آئی وی، ایڈز اور دیگر موذی امراض کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ بعض عطائی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ محکمہ صحت نوشہروفیروز اور ہیلتھ کیئر کے کچھ اہلکاروں کو بھاری رشوت دے کر اپنی غیر قانونی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی اجازت لیتے ہیں، اسی لیے ان کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی جاتی۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو کی زیرِ صدارت نوابشاہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی اور ان کے کلینکس کو فوری سیل کرنے کے واضح احکامات جاری کیے گئے تھے، تاہم ان احکامات پر عمل درآمد اب تک ممکن نہ ہو سکا ہے۔

ادھر ٹھاروشاہ کی سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوراً شہر میں جاری عطائی کلینکس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، بصورت دیگر عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے اور اس کے نتائج کی ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.