گھوٹکی پولیس کی جانب سے شر،سیلرا،دوندھو برادری کے تکرار کو سوشل میڈیا/فیس بک/ٹک ٹاک کے ذریعے بڑھانے والے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،کاروائیاں جاری۔
گھوٹکی پولیس کی جانب سے عوام کو کچھ دنوں سے آگاہ کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی شخص ایسی وڈیو/پوسٹ اپلوڈ نہ کرے جس سے شر،سیلرا،دوندھو برادری کے درمیان چلنے والے جھگڑے کو مزید بڑھایا جائے۔
ملزم غلام نبی ولد قادر بخش چاچڑ نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے کافی وڈیوز وائرل کیں تھیں،ان وڈیوز میں ملزم غلام نبی چاچڑ جھگڑے کو بڑھانے کے لئے اکسا رہا ہے،اور ایک وڈیو میں ملزم سیلرا اور دوندھو برادری کو مبارکباد دے رہا ہے۔
ملزم غلام نبی چاچڑ کے خلاف تھانہ شھید دین محمد لغاری پہ کرائم نمبر 104/2025 دفعہ 153A ت پ اور 26A 2025 پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
گھوٹکی پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔
ایک بار پھر گھوٹکی پولیس کی جانب سے عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ جس نے بھی شر،سیلرا،دوندھو تکرار کو بڑھانے کے لئے سوشل میڈیا پر وڈیو اپلوڈ کی ہیں وہ اپنے اکاؤنٹ سے فوری طور وڈیو ڈیلیٹ کریں ورنہ انکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔



