Hot Topics

بھینس کالونی میں باڑے کی چھت گرنے سے متعدد قیمتی جانور ہلاک

ملیر کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 11 کے قریب بھینسوں کے باڑے کی چھت اچانک گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، جس کے نتیجے میں متعدد قیمتی جانور ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق باڑے کی پرانی اور خستہ حال چھت زور دار آواز کے ساتھ زمین بوس ہوگئی جس کے باعث اندر موجود جانور ملبے تلے دب گئے۔ واقعہ اتنا اچانک پیش آیا کہ مالک اور قریب موجود لوگ جانوروں کو بچانے کے لیے کچھ نہ کر سکے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں، فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کئی جانور موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمی جانوروں کو باڑے سے نکال کر ویٹرنری سینٹر منتقل کیا گیا ہے پولیس کے مطابق واقعہ پرانی اور کمزور چھت گرنے کے باعث پیش آیا، جبکہ باڑے کو پہنچنے والے نقصان کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.