Hot Topics

سندھ میں معدنیات کی غیر قانونی کھدائی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان اور قدرتی ماحول شدید خطرے میں

ملیر سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں منرل مائنز ڈپارٹمنٹ اور پولیس کے بعض اہلکاروں کی مبینہ سرپرستی میں ریگولر بنیادوں پر غیر قانونی طور پر معدنیات، ریتی، بجری اور قیمتی پتھروں کی چوری کا سلسلہ بنا کسی رکاوٹ جاری ہے، جس کے باعث اربوں روپے کا قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ پہاڑ، ندیاں، ریلوی بند اور زرعی زمینیں بھی شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ملیر کے آچار سالار گوٹھ، ٹھٹھہ دنگ، ڈابوچی اور ریلوی لائن کے اطراف کئی سالوں سے منظم گروہوں کے غیر قانونی کرش پلانٹس اور ٹرالر سرگرم ہیں، جہاں روزانہ کی بنیاد پر بڑی مقدار میں ریت، بجری اور معدنی پتھر چوری کرکے مارکیٹ میں فروخت کیے جاتے ہیں۔ رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ منرل مائنز ڈپارٹمنٹ کے بعض کلرک، ایڈمن اسٹاف اور مائنز پولیس کے افسران بھی بااثر افراد کے ساتھ ملی بھگت میں حصہ دار بن چکے ہیں، جبکہ کارروائی کے ذمہ دار ادارے مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گروہ کراچی، ٹھٹھہ اور جامشورو کے مختلف مقامات،رن پٹیاڻي، گهارو گولائی، سونڈا، جھرک، چلیا، چھٹو چنڈ، لوڻي کوٹ، جنگڑی، جهمپیر، کلو ندی اور فرش ندی سے معدنیات نکال کر ٹرالرز کے ذریعے سیمنٹ فیکٹریوں، کنٹریکٹرز اور دیگر صنعتوں تک پہنچا رہے ہیں، جس سے بااثر عناصر کروڑوں روپے غیر قانونی طور پر کماتے ہیں۔
سماجی رہنماؤں، زمینداروں، ہاریوں اور سول سوسائٹی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی معدنیات نکالنے کے باعث پہاڑ کٹ رہے ہیں، ندیاں تباہ ہو رہی ہیں جبکہ ملیر اور گهارو ندی کے قریب ریلوی بند بھی خطرناک حد تک کمزور ہوچکا ہے، جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے علاقہ مکینوں اور سماجی و سیاسی رہنماؤں نے منرل مائنز ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمے میں کرپشن میں ملوث افسران، کلرکوں اور مائنز پولیس کے اہلکاروں کے خلاف فوری نوٹس لیا جائے اور سخت کارروائی کی جائے، کیونکہ محکمے کی نااہلی اور بدعنوانی کے باعث سندھ کے قدرتی وسائل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔مزید برآں، ڈپٹی کمشنر ملیر، جامشورو، ٹھٹھہ اور سندھ حکومت سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور قدرتی ماحول کی تباہی کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جائے، تاکہ قومی دولت کے تحفظ اور ماحول کے بچاؤ کو یقینی بنایا جاسکے۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.