Hot Topics

بھریاسٹی: مسلح افراد گھر خالی کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جوگی برادری کا قرآن پاک اٹھا کر شدید احتجاج

بھریاسٹی مین بس اسٹاپ چوک پر جوگی برادری کی خواتین اور مردوں نے قرآن پاک اٹھا کر سخت احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا

احتجاج کرنے والوں نے مین بس اسٹاپ چوک کو بند کر دیا اور ٹائروں کو آگ لگا کر شدید احتجاج کیا

احتجاج کے دوران گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

ڈی ایس پی بھریا پولیس کے دستوں کے ساتھ مین چوک پر پہنچے اور مذاکرات کیے مگر کامیابی نہ ہو سکی

احتجاج کرنے والوں میں نواب معروف دلشاد جوگی، ہوا بی بی، نجمہ جوگی، شکیلاں جوگی، حسینہ جوگی اور دیگر شامل تھے، جنہوں نے ’’انصاف چاہیے، انصاف چاہیے‘‘ کے نعرے بھی لگائے

اس موقع پر جوگی برادری کے احتجاجی افراد کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ دنوں سے نامعلوم مسلح افراد ہمارے گھروں میں داخل ہو کر گھر خالی کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ وہ کہتے ہیں گھر خالی کر کے یہاں سے نکل جاؤ۔ آج پانچویں دن مسلح افراد ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور حملہ کرتے ہوئے ہماری دو خواتین سمیت پانچ افراد کو زخمی کر دیا اور گھروں کو خالی کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے

احتجاج کرنے والے بعد میں مین چوک سے احتجاجی ریلی کی صورت میں تھانے کے سامنے پہنچے اور وہاں بھی مظاہرہ اور دھرنا دیا

دوسری جانب زخمیوں کو بھریاسٹی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.