Hot Topics

پہلے ایم کیو ایم کا کارکن ہوں، بعد میں صوبے کا گورنر: کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وہ سب سے پہلے ایم کیو ایم کے کارکن ہیں اور بعد میں صوبے کے گورنر۔ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر یا چیئرمین بننا اصل فخر نہیں، بلکہ کارکن رہتے ہوئے ان عہدوں پر پہنچنا ہی اصل اعزاز ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے گا۔ عوام کی شکایات ہیں کہ شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور کوئی ان کا پرسانِ حال نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصل ترقیاتی پیکیج تب آئے گا جب ایم کیو ایم پاکستان صوبے کی حکمرانی کرے گی۔ کراچی اور حیدرآباد کے لیے ایم کیو ایم نے جدوجہد کے بعد پیکیج حاصل کیا ہے۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.