ککڑ رپورٹ راشد نایچ ،
ککڑ کے قریب گاؤں بیلو پتن میں دولہے علی گل بھٹو کی شادی کی خوشی میں رکھی گئی مہندی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہوگئی۔ خوشی میں کی گئی ہوائی فائرنگ کی گولی لگنے کے باعث دولہے کی چچی، 40 سالہ حسینہ زوجہ محمد حسین بھٹو جاں بحق ہوگئیں، جبکہ فائرنگ سے 12 سالہ بچی مسکان بھٹو بھی زخمی ہوگئی ،
عینی شاہدین کے مطابق، جاں بحق خاتون کے شوہر محمد حسین بھٹو نے بتایا کہ خوشی میں میرے بھتیجے یاسر بھٹو نے فائرنگ کی جس کی اتفاقی گولی لگنے سے میری بیوی فوت ہوگئی۔ واقعہ مکمل طور پر اتفاقی ہے۔
دوسری جانب قربان بھٹو نے کہا کہ گھر میں شادی کی تقریب تھی، میرا معصوم 13 سالہ بیٹا یاسر پتہ نہیں کیسے فائرنگ کر بیٹھا، جس کی گولی لگنے سے میری بھابھی — جو میرے لیے بہن جیسی تھی — جاں بحق ہوگئی۔ فائرنگ کرنے والا میرا بیٹا یاسر بھی رات سے لاپتہ ہے۔ واقعہ اتفاقی ہے ،
مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔ خاتون کی موت اور بچی کے زخمی ہونے کے بعد شادی کی تمام تیاریاں اور رسومات فوراً روک دی گئیں اور خوشیوں سے بھرا ماحول غم اور دکھ میں بدل گیا۔ گھر والوں اور علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے ، ادھر ککڑ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق خاتون کی لاش ضروری کارروائی کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کردی



