Hot Topics

کندھ کوٹ: حاکم جسکانی کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈا قابلِ مذمت، قانونی کارروائی کا مطالبہ

کندھ کوٹ: جاوید ملک
قوم پرست رہنما گھایل سندھی نے کہا ہے کہ کندھ کوٹ شہر کی اہم شخصیت پی ایس 98 کا امیدوار حاکم جسکانی کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی اور منفی پوسٹیس قابلِ مذمت ہیں۔ حاکم جسکانی ہمارے شہر کا ایک معزز اور عوامی شخصیت ہیں جن کے کردار پر کیچڑ اچھالنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔کندھ کوٹ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گھایل سندھی کا کہنا تھا کہ حاکم جسکانی کی عزت مجروح کرنے کی کوشش کرنے والوں کو بے نقاب کر کے سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط پروپیگنڈا پھیلانے والے عناصر کا محاسبہ ہونا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال نہ کیے جائیں قوم پرست رہنما نے کہا کہ حاکم جسکانی علاقے کی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے دن رات کوشاں رہتے ہیں، جبکہ کچھ شرپسند عناصر جھوٹی پوسٹس کے ذریعے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.