ملیر (نامہ نگار) ملیر پولیس نے چوری شدہ اور گمشدہ موبائل فونز کی برآمدگی میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 70 سے زائد موبائل فونز اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آفس میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق، ٹیکنیکل ٹیموں اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی تقریب کے دوران بتایا گیا کہ ملیر پولیس اور آئی ٹی برانچ نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں سے چھینے گئے یا گم کیے گئے موبائل فونز کو ٹریس کرکے برآمد کیا۔ تمام موبائل فونز موقع پر ہی ان کے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے پولیس حکام نے بتایا کہ حالیہ کارروائیوں میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث کئی بڑے گروہوں کے گینگ بسٹ کیے گئے ہیں اور متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جو مختلف علاقوں میں وارداتیں کرکے شہریوں کے موبائل فون چھینتے تھے تقریب میں موبائل فونز واپس لینے والے شہریوں نے ملیر پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت بازیابی پولیس پر عوامی اعتماد میں اضافہ کرے گی ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے آئی ٹی ٹیم کی محنت اور جدید ٹریکنگ سسٹم کے کامیاب نتائج کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملیر پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور شہریوں کے تحفظ و مسروقہ املاک کی بازیابی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔



