Hot Topics

نوشہروفیروز عدالت میں محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کا جھوٹے مقدمات کے خلاف احتجاج، تحفظ کا مطالبہ

نوشہروفیروز رپورٹ مختیار حسین بالادی
نوشہروفیروز کی عدالت میں محبت کی شادی کرنے والے جوڑے نے جھوٹے مقدمات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

لڑکی فلک بھان نے اپنے چاہنے والے دلدار کھوسو کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد نے دو سال قبل میری منگنی دلدار کھوسو سے کرائی تھی، مگر ان کے انتقال کے بعد میرے بھائیوں نے رقم کے عوض میری شادی کہیں اور کرانے کی کوشش کی۔
اسی وجہ سے میں صرف تین جوڑوں کے کپڑوں کے ساتھ گھر سے نکل کر نوشہروفیروز کی عدالت میں محبت کی شادی کی۔

لڑکی نے کہا کہ میرے ورثا نے میرے شوہر اور سسرال والوں پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے اور پولیس کے ذریعے ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے۔
متاثرہ جوڑے نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لے کر انصاف فراہم کیا جائے اور ہمارے خلاف درج جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.