Hot Topics

پیپلز پارٹی بلوچستان کی وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی خبروں کی سختی سے تردید

پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی افواہیں محض بے چینی اور غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لیے پھیلائی جاتی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

سینیٹر عمر گورگیج نے واضح کیا کہ پارٹی کے کسی رہنما، کسی فورم یا کسی تنظیمی سطح پر وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ پیپلز پارٹی صوبے میں سیاسی استحکام اور عوامی خدمت کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے اور اتحادی جماعتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کسی بھی غیر سنجیدہ یا نامکمل اطلاع پر مبنی رپورٹ کو مسترد کرتی ہے۔ اگر کوئی پالیسی فیصلہ کیا جائے گا تو وہ افواہوں یا غیر مصدقہ ذرائع کے ذریعے نہیں بلکہ باضابطہ اعلان کے ذریعے سامنے آئے گا۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.