ٹنڈو آدم ( رپوٹر احسان کلوئی )آبادی کی بہبود کے محکمے سانگھڑ کی جانب سے آر ایچ ایس اے ٹنڈو آدم میں ایک روزہ مفت خاندانی صحت میلہ/کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم حنین طارق شاہانی اور ضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر شهاب الدین میمن نے کیا۔صحت میلے میں برج کنسلٹنٹ ضلع سانگھڑ کے منیجر علی شیر ڈاہری، وومین میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نسیم ملاح، PSI کے ضلعی منیجر زوھیب حسن، کونسلر نزهت جاوید، محترمہ شازیہ، نوید ہسباڻي، سلیم بروہی، اختر سومرو اور دیگر نے شرکت کی۔کیمپ میں لیڈی ڈاکٹر نسیم ملاح اور اسٹاف نے بڑی تعداد میں خواتین کو مستقل خاندانی منصوبہ بندی (Perment FP)، LARC اور دیگر فیملی پلاننگ خدمات کے ساتھ مفت آپریشن اور ادویات فراہم کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم حنین طارق شاہانی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی معاشرے کے لیے سنگین اثرات پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے ضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر شهاب الدین میمن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی پالیسی کے مطابق ہم پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مکمل تعاون میں کھڑے ہیں اور ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹنڈو آدم اور اس کے نواحی پسماندہ علاقوں میں اس طرح کے مفت خاندانی صحت میلوں سے خواتین اور بچے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر شهاب الدین میمن نے کہا کہ صحت میلے کا مقصد ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانا ہے۔ صوبائی وزیرِ صحت و پاپولیشن سندھ عذرا فضل پیچوہو اور آبادی کی بہبود کے سیکریٹری سندھ حفیظ اللہ عباسی کی ہدایت پر ضلع کے پسماندہ علاقوں میں صحت میلے لگا کر ماں اور بچے کی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔خاندانی صحت میلے سے برج کنسلٹنٹ ضلع سانگھڑ کے منیجر علی شیر ڈاہری، میڈیکل آفیسر آر ایچ ایس اے سینٹر ٹنڈو آدم ڈاکٹر نسیم ملاح، PSI کے ضلعی منیجر زہیب حسن، لیڈی کونسلر نزهت جاوید، محترمہ شازیہ، نوید ہسباڻي، اختر سومرو، سلیم بروہی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔



