ملیر (نامہ نگار) جسقم چئيرمين صنعان خان قریشی نے کہا ہے کہ ایم. کوی ایم پاکستان کی جانب سے سندھ تقسیم کرنے کا مطالبہ کراچی کا امن خراب کرنے کی سازش ہے
اردو بولنے والی آبادی کو بھی سندھ کی تقسیم کا نعرہ لگانے والوں کا گھیراؤ کرنا چاہیے صنعان خان قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنے والے عناصر صوبے کے امن، یکجہتی اور بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق سندھ میں رہنے والی تمام قومیتیں برابر کا حق رکھتی ہیں، اور کسی بھی گروہ کو سندھ کی جغرافیائی وحدت یا عوامی ہم آہنگی کے ساتھ کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی اور ان کے ساتھیوں کے بیانات سندھ کے امن کو خراب کرنے کی کھلی کوشش ہیں، جنہیں سیاسی طور پر مسترد کیا جانا چاہیے اور قانون کے مطابق کارروائی بھی ہونی چاہیے۔ سنعان خان قریشی نے مطالبہ کیا کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو سیاسی میدان سے باہر کیا جائے اور انہیں قانون کے دائرے میں لایا جائے تاکہ صوبے کا امن اور یکجہتی برقرار رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اردو بولنے والی آبادی ہمیشہ سندھ کے امن اور بھائی چارے کے ساتھ کھڑی رہی ہے، اس لیے انہیں بھی چاہیے کہ سندھ کو تقسیم کرنے کا نعرہ لگانے والوں کا اجتماعی طور پر مقابلہ کریں اور ایسے عناصر کو مسترد کریں صنعان خان قریشی نے واضح کیا کہ کراچی اور سندھ کا امن کسی بھی انتشار، لسانی منافرت یا سیاسی فائدے کی خاطر خراب نہیں ہونے دیا جائے گا،



