نوشہروفیروز رپورٹ مختیار حسین بالادی
26 اور 27 ویں آئینی ترامیم کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی اعلان پر ٹھاروشاہ میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں کارکنان نے شرکت کی جبکہ شرکاء نے متفقہ طور پر ترامیم کو سندھ کے آئینی و سیاسی حقوق پر حملہ قرار دیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت رضا محمد بیہن، کاشف سیال، جہانگیر ڈاہری، فرحان سومرو اور دیگر رہنماؤں نے کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ ترامیم صوبائی خودمختاری کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے متنازع ترامیم فوری طور پر واپس لی جائیں مقررین کا کہنا تھا کہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی اپنے اصولی مؤقف سے دستبردار نہیں ہوگی اور اگر ترامیم واپس نہ لی گئیں تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ مظاہرہ پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا



