Hot Topics

سندھ انڈیجینئس رائٹس الائنس کا اجلاس، مقامی برادریوں کے حقوق اور ماحولیاتی مسائل پر غور

ملیر (نامہ نگار) سندھ انڈیجینئس رائٹس الائنس کی مرکزی کابینہ اور کراچی چیپٹر کا اہم اجلاس ملیر میں منعقد ہوا، جس میں تنظیم کی کارکردگی، مقامی برادریوں کے حقوق اور خطے کے ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیل سے غور کیا گیا۔
اجلاس میں ایجوکیشن سٹی، کیرتھر نیشنل پارک، مقامی زمینوں اور ماحولیات سے متعلق مسائل پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ کے قدرتی وسائل، جنگلی حیات اور مقامی آبادیوں کے تحفظ کے لیے مربوط حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔
اجلاس کے دوران مرکزی جنرل سیکریٹری نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی انسانی حقوق فورم میں اپنی شرکت کی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے عالمی سطح پر سندھ کی مقامی برادریوں کو درپیش مسائل، ماحولیاتی تباہی، زمینوں کے حقوق اور پالیسی سطح کی سفارشات سے متعلق اہم نکات اجلاس کے سامنے رکھے۔شرکاء نے اتفاق کیا کہ الائنس اپنی جدوجہد مزید منظم انداز میں جاری رکھے گا تاکہ سندھ کے مقامی باشندوں کے ثقافتی، ماحولیاتی اور زمینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اجتماعی آواز اور مضبوط موقف ہی خطے کے قدرتی اور سماجی توازن کے تحفظ کی ضمانت ہے اجلاس میں خدا ڈنو شاہ، خالق جونیجو، حفیظ بلوچ، ناصر بلوچ، نواز جوکھیو، امداد چاچڙ و دیگر نے شرکت کی

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.