Hot Topics

حضرت سوھنا سائیں کا 42 واں سالانہ عرس نوشہروفیروز میں عقیدت و احترام کے ساتھ شروع

نوشہرو فیروز رپورٹ
مختیار حسین بالادی

مشہور صوفی بزرگ حضرت سوھنا سائیں کا 42 واں سالانہ عرس مبارک نوشہروفیروز میں عقیدت و احترام کے ساتھ شروع ہوگیا۔ درگاہ کے سجادہ نشین حضرت سجن سائیں نے مزارِ مبارک پر چادر چڑھا کر عرس کی دو روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔

عرس مبارک میں شرکت کے لیے امریکہ، افریقہ، انگلینڈ، جرمنی، اٹلی، فرانس سمیت دنیا بھر اور ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں مریدین کی آمد جاری ہے، جس کے باعث درگاہ شریف پر روحانی ماحول دیدنی ہے۔

عرس کی تقریبات میں مختلف علمائے کرام خطاب کریں گے، جبکہ مدرسہ سے فارغ التحصیل علمائے کرام اور حفاظ کی دستاربندی بھی کی جائے گی۔ عرس مبارک کی خصوصی نشست اور اجتماعی دعا کل منعقد ہوگی، جس میں حضرت سجن سائیں خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ درگاہ کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ پولیس کے ساتھ ساتھ خادمین بھی سیکیورٹی کے انتظامات میں مصروف ہیں، تاکہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.