Hot Topics

ایم این اے صلاح الدین جونیجو کی جانب سے ٹنڈوآدم کے مختلف دیہات میں سڑکوں کے منصوبوں کا افتتاح

سانگھڑ (حسنین عاشق ساند) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو نے ٹنڈوآدم تعلقہ کے مختلف دیہی علاقوں میں سڑکوں کی نئی ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کیے گئے دیہات میں محمد بخش ماکوڑانی، رانجھو خاصخیلی، علی محمد ماکوڑانی، ڇڀڑ ماکوڑانی، پیرل ماکوڑانی، غلام محمد ماکوڑانی، ستیاری اور سید شاہ جہان شاہ سمیت دیگر گائوں شامل ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے صلاح الدین جو نیجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی جماعت رہی ہے اور حکومت کا بنیادی فوکس عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈوآدم اور گرد و نواح کے کئی دیہات طویل عرصے سے سہولیات سے محروم تھے، جس کے باعث تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور روزگار کے مواقع محدود تھے، تاہم اب ترقیاتی عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں اور جلد مزید ترقیاتی منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔ اس موقع پر حسنین قادر جونیجو، عمیر قادر جو نیجو، یوسی چیئرمین حاجی عبدالرزاق ماکوڑانی، یوسی چیئرمین دین محمد وریاہ، اکبر علی وریاہ، وڏيرو محمد اعظم وریاہ، سید شاہ جہان شاہ، ڈاکٹر شریف خاصخیلی اور خدابخش جتوئی سمیت علاقے کی معزز شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھیں۔
دیہاتیوں نے سڑکوں کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے روزمرہ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی اور آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.