Hot Topics

نوشہروفیروز: ٹرانسفارمر چوری کی بڑھتی وارداتیں، علاقہ مکینوں کا احتجاج اور انتظامیہ پر سوالات

نوشہروفیروز — رپورٹ: مختیار حسین بالادی

ضلع نوشہروفیروز میں ٹرانسفارمر چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کرنے لگیں۔ علی پور ونگانی میں رات گئے نامعلوم چور ایک بار پھر ٹرانسفارمر اتار کر فرار ہوگئے، جس کے باعث علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا اور شہریوں میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا۔

علاقہ مکین دوست علی ونگانی، رفیق الحسن ونگانی، خادم، محسن، محمد علی سمیت دیگر نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مکینوں کے مطابق اس سے قبل بھی ان کے علاقے سے ٹرانسفارمر چوری ہوچکا ہے، مگر تاحال کوئی روک تھام نہ ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ “چور ایک نہیں، اب دوسرا ٹرانسفارمر بھی لے گئے ہیں۔ ہم مسلسل پریشانی کا شکار ہیں، لیکن متعلقہ ادارے خاموش ہیں۔”

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چوری شدہ ٹرانسفارمر فوری طور پر بحال کیا جائے اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کی جائے۔ انہوں نے ضلعی پولیس اور بجلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ٹرانسفارمر چوری کے ذمہ دار گروہ کے خلاف مؤثر اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسی وارداتوں کا سدِ باب ہوسکے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ٹرانسفارمر چوری کے بعد بجلی بند ہونے سے گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہو گئی ہیں، جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.