Hot Topics

16 سال کی عمر میں میری پہلی آمدنی ایک کرو ڑ بھارتی روپےتھی، وویک اوبرائے

بالی وڈ اداکار وویک اوبرائے اگرچہ سپر اسٹارز کی فہرست میں شامل نہیں ہو سکے، لیکن ان کا شمار کامیاب اور مستحکم اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 1200 کروڑ بھارتی روپے لگایا گیا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں وویک اوبرائے نے بتایا کہ وہ صرف 15 سال کی عمر میں مالی طور پر خودمختار ہو گئے تھے، جبکہ 16 سے 17 سال کی عمر میں ان کی پہلی آمدنی ایک کروڑ بھارتی روپے تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ آمدنی نقد رقم کے بجائے اسٹاک ٹریڈنگ کے ذریعے حاصل ہوئی تھی۔

اداکار نے مزید بتایا کہ ہندوستان کی تقسیم کے وقت ان کے آباؤ اجداد کو اپنی حویلیاں اور محلات چھوڑنے پڑے، جس کے بعد ان کی فیملی نے صفر سے دوبارہ آغاز کیا۔ 19 سال کی عمر میں انہوں نے اپنا پہلا کاروبار شروع کیا اور اس دوران 12 کروڑ جمع کیے، تاہم اس مشترکہ کاروبار میں ان کا ذاتی حصہ 20 سے 25 لاکھ روپے تھا۔

وویک اوبرائے نے کہا کہ ان کی دلچسپی ہمیشہ سرمایہ کاری میں رہی ہے۔ انہوں نے اپنی FinTech کمپنی، EdTech کمپنی، روڈ سائیڈ سیفٹی اسسٹنس کمپنی، لیبارٹری سے تیار کردہ ڈائمنڈ جیولری کمپنی اور انفرا اسٹرکچر کنسلٹنسی فرم قائم کیں۔ ان کے مطابق وہ روزانہ چھ گھنٹے میں اپنے تمام کاروبار کو مینیج کر لیتے ہیں۔

اداکار نے مزید بتایا کہ شوٹنگ کے دوران چھٹی والے دن اپنے کاروبار کو وقت دیتے ہیں اور شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد بھی اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔

وویک اوبرائے نے بالی وڈ میں 2002 کی فلم کمپنی سے شہرت حاصل کی اور بعدازاں ساثیا، مستی اور گرینڈ مستی جیسی فلموں میں کامیاب کردار ادا کیے۔ اگرچہ وہ بالی وڈ کے بڑے سپر اسٹارز میں شمار نہیں ہوتے، لیکن اپنی سرمایہ کاری اور کاروباری ذہانت کے باعث وہ انڈسٹری کے کامیاب ترین اداکاروں میں شامل ہیں۔ ان کی زندگی اس بات کی مثال ہے کہ فنکار صرف اداکاری پر نہیں بلکہ کاروباری حکمت عملی پر بھی اپنی کامیابی قائم رکھ سکتے ہیں۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.