Hot Topics

ٹھاروشاہ: عطائی ڈاکٹروں کی دھمکیاں، ٹی اینڈ ایف رپورٹر مختیار حسین بالادی کو اغوا کی کوشش ناکام

ٹھاروشاہ رپورٹ

ٹھاروشاہ شہر میں عطائی ڈاکٹروں کے غیر قانونی کلینکس اور شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی خبریں نشر کرنا صحافی کے لیے خطرہ بن گیا۔ ٹی اینڈ ایف کے ڈسٹرکٹ رپورٹر مختیار حسین بالادی کو نامعلوم عطائی ڈاکٹروں کی جانب سے شدید نتائج کی دھمکیاں دی گئیں جبکہ انہیں اغوا کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق، صحافی مختیار حسین بالادی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ شہر میں عطائی ڈاکٹروں کی سرگرمیوں پر رپورٹنگ کر رہے تھے۔ مبینہ ملزمان نے انہیں راستے میں روک کر حملہ کرنے اور زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی، تاہم اہلِ محلہ کے بروقت جمع ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

صحافی نے واقعے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دے دی ہے۔ شہریوں اور صحافتی حلقوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عطائی ڈاکٹروں کے مافیا کے خلاف کارروائی نہ صرف ضروری ہے بلکہ صحافیوں کی حفاظت بھی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

علاقے کے سماجی رہنماؤں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے آزادانہ صحافت کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.