Hot Topics

پی ٹی آئی کو ملک دشمن بیانیہ ترک کر کے عوامی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی حکمتِ عملی اور رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کو ملک دشمن بیانیہ اور غلط ترجیحات ترک کر کے ریاست اور عوام کے مفاد کو مقدم رکھنا چاہیے۔

دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی قیادت نے ایسا سیاسی طرزِ عمل اپنایا ہے جس میں عوامی گورننس پسِ پشت چلی گئی ہے اور ساری توجہ ایک غیر قانونی مطالبے پر مرکوز ہے کہ کرپشن کے کیس میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والے بانی سے ہی سیاسی رہنمائی لی جائے، جو جیل قوانین کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ایک اہم صوبہ ہونے کے باوجود صوبائی حکومت کی ترجیحات امن، ترقی اور عوامی ریلیف کے بجائے اسی غیر قانونی بیانیے کے گرد گھومتی رہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے مزید الزام لگایا کہ مبینہ طور پر پی ٹی آئی کی ایک خاتون سیاستدان نے افغانستان سے چلنے والے پاکستان مخالف اکاؤنٹس اور بھارتی میڈیا پر عمران خان سے متعلق ایک منفی مہم چلائی، جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ طرزِ عمل کھلی پاکستان دشمنی ہے کیونکہ اس سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ ان کے مطابق اب وقت آگیا ہے کہ تحریک انصاف ریاست اور عوامی مفاد کو اولین ترجیح دے۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.