نوشہرو فیروز رپورٹ مختیار حسین بالادی
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے طلبہ و طالبات کے ساتھ پریس کانفرنس کی گئی، عمر فاروق عباسی (معاون ناظم MSO پاکستان) ، عبدالرحمان راجپوت (ترجمان MSO سندھ) و دیگر طلبہ نے کہا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن شہید بینظیرآباد کی جانب سے نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کے جاری کیے گئے نتائج میں نا انصافی اور ظلم کی انتہا کردی گئی، بیشتر طلبہ کو امتحانات دینے کے باوجود غیر حاضر قرار دے کر فیل کردیا، پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو فیل کردیا گیا اور 90 فیصد طلبہ کو بالکل کم مارکس دے کر ان کا مستقبل تباھ کر دیا گیا، جس پر پورے نواب شاہ ڈویژن میں طلبہ سراپا احتجاج ہیں، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آج اس پریس کانفرنس کے ذریعے اس پورے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتی ہے بورڈ کی جانب سے بنائی گئی یکطرفہ کمیٹی کو مسترد کرتی ہے اور اہل و نیوٹرل لوگوں پر مبنی کمیٹی کا مطالبہ کرتی ہے جس میں تینوں اضلاع کے نمائندے، پرائیویٹ اسکولز کے نمائندے، آئ ٹی ایکسپرٹ شامل ہوں اور ری کاونٹنگ کا بول کر طلبہ و طالبات کے ساتھ مذاق نا کیا جائے، طلبہ ری چیکنگ کا مطالبہ کرتے ہیں جو کہ بالکل فری اینڈ فیئر ہونی چاہیے بغیر کسی فیس کے، جلد از جلد مطالبات تسلیم نا کیے گئے اور مسائل کو حل نا کیا گیا تو طلبہ اپنی پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے اور اپنے حقوق لیں گے، وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ صاحب کو چاہیے کہ فل فور معاملے کا نوٹس لیں اور طلبہ کو انصاف فراہم کریں بصورت دیگر مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔


