Hot Topics

بدین میں رائٹ ٹو پلے کی جانب سے اساتذہ کے لیے چار روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

بدین (شاد الطاف میمن)
سماجی تنظیم رائٹ ٹو پلے کی جانب سے منو بھائی تھیلیسیمیا سینٹر بدین میں اساتذہ کی پلے بیسڈ لرننگ آن پاور ریسورس اینڈ روشن راستے کے عنوان کے تحت چار روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا – پروگرام میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری الطاف حسین میمن، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری عبدالواحد راہموں ،تعلقہ ایجوکیشن آفیسر پرائمری علی محمد رند، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر پرائمری (فیمیل) میڈم شبانہ میمن، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری محمد خان سموں ،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پرائمری حبیب اللہ جونیجو اور مختلف اسکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی – تربیتی سیشن کے دوران علی رضا شاہ اور میڈم عابدہ شاہ. پراجیکٹ کوآرڈینیٹر نے ماسٹر ٹرینرز کے فرائض سرانجام دیے. تربیتی پروگرام میں اساتذہ کو پلے بیس لرننگ ،لائف اسکلز ،موٹی ویشنل اسکلز، چائلڈ ڈولپمنٹ ،رول آف ایڈلٹ، سیف گارڈننگ اور پروٹیکشن کے متعلق مفید معلومات فراہم کی گئی – اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ تربیتی سیشن کے دوران انہیں انتہائی مفید معلومات فراہم کی گئی اور وہ اپنے اسکولوں میں اس سیشن سے استفادہ کریں گے.

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.