میہڑ(رپورٹ مجیب الرحمٰن قمبرانی)
سینئر صحافی مرحوم نیاز بھٹی کی تیسری برسی نیشنل پریس کلب میہڑ میں منائی گئی۔ اس موقع پر صحافیوں، سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں نے ان کی مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، مغفرت کے لیے دعا کی اور تقریب میں مرحوم کی تصویر کے سامنے پھول رکھ کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صحافی منظور مہیسَر، عبدالرحمٰن قمبرانی، شکیل عطار، عمران تیوَڻو، میر صابر کولاچی، فراز چنہ سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں محمد ہاشم بُرڑو، وکیل میر مرتضیٰ بھٹی، خلیق الرحمن سومرو، صابر جویو، سید فتاح شاہ، وفا نادر چانڈیو، آفتاب بھٹی، میثم عباس جویو، یحییٰ چانڈیو، نبیل پنہور، بچل چانڈیو اور دیگر نے کہا کہ نیاز بھٹی نے اپنی پوری زندگی صحافت کے لیے وقف کی۔ انہوں نے قلم کے ذریعے محنت کی اور نوجوانوں کی فکری آبیاری میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ کئی بار میہڑ پریس کلب کے صدر اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی عہدیدار رہے۔ وہ ہمیشہ سچ کے ساتھ کھڑے رہے اور ایک کمٹڈ شخصیت تھے۔
مقررین نے مزید کہا کہ مرحوم نیاز بھٹی نے صحافت کے ساتھ ساتھ شہید میر مرتضیٰ کے ساتھ جدوجہد میں بھی فعال کردار ادا کیا۔ انہوں نے تکلیفیں برداشت کیں لیکن اپنے مقصد پر قائم رہے۔
تقریب میں صحافیوں، شہریوں اور نوجوانوں نے مطالبہ کیا کہ میہڑ میں مرحوم نیاز بھٹی کے نام سے لائبریری قائم کی جائے۔



