Hot Topics

راولپنڈی اے ٹی سی: عمران خان ملاقات اور شوکت خانم اکاؤنٹ کیس میں پی ٹی آئی وکلا غیر حاضر

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات اور شوکت خانم اسپتال کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے سے متعلق دو درخواستوں پر سماعت ہوئی، تاہم پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔

گزشتہ روز علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے جلد سماعت کے لیے دو درخواستیں دائر کی تھیں، جن پر عدالت نے آج کے لیے فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ تاہم سماعت کے دوران اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ اور پراسیکیوشن ٹیم پی ٹی آئی وکلا کا انتظار کرتی رہی۔

اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا، جبکہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے مگر عدالت میں کوئی موجود نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر عدالت میں پیش نہیں ہونا تو درخواستیں کیوں دائر کی جاتی ہیں۔

عدالت نے علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ کی دونوں درخواستوں پر سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.