Hot Topics

میمن گوٹھ میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ، تین ملزمان گرفتار

ملیر (نامہ نگار ) میمن گوٹھ میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی جبکہ ایک ملزم بغیر زخم گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کی جانب سے فوری جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں پکڑے گئے، جبکہ ایک ملزم احمد کو بلاضرب گرفتار کیا گیا۔ زخمی ملزمان کی شناخت مولا بخش اور علی اصغر کے نام سے کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کی نیت سے علاقے میں گھوم پھر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ ایمونیشن، ایک موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ موٹرسائیکل کے ریکارڈ کی تصدیق کے لیے اسے AVLC کے حوالے کیا جارہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ برآمد ہونے والا اسلحہ فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیجا جارہا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ ملزمان کے مجرمانہ ریکارڈ کی چھان بین جاری ہے اور ضابطے کے تحت قانونی کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.