Hot Topics

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، گھریلو سلنڈر 87 روپے مہنگا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو 7 روپے 39 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے، جس کے بعد فی کلو نئی قیمت 208 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جس کی نئی قیمت 2466 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.