Hot Topics

پی ٹی آئی اجلاس میں سلمان اکرم راجا اور مشال یوسف زئی کے اختلافات دوبارہ شدت اختیار کرگئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور کور کمیٹی کی رکن سینیٹر مشال یوسف زئی کے درمیان اختلافات ایک بار پھر سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ مشال یوسف زئی نے اجلاس میں یہ معاملہ اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی کی باتیں اور پیغامات درست انداز میں باہر نہیں پہنچ رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشال یوسف زئی نے الزام لگایا کہ سلمان اکرم راجا بانی پی ٹی آئی کا پیغام صحیح طور پر نہیں پہنچا رہے، جس پر سلمان اکرم راجا نے ان الزامات کو جھوٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتیں محدود ہوتی ہیں اور جو افراد پیغام پہنچانے کے ذمہ دار ہیں وہی درست معلومات فراہم کرتے ہیں، ہمیں ان پر اعتماد کرنا پڑتا ہے۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.