ملیر (نامہ نگار ) شاہ لطیف تھانے کی حدود قذافی ٹاؤن میں گذشتہ روز فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی، جس پر ان کے اہل خانہ سخت ناراض تھے خاتون کی یہ دوسری شادی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خاتون کے سابقہ شوہر نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر جوڑے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے جبکہ مقتولین کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے



