Hot Topics

ایف بی آر نے اسپننگ اور ٹیکسٹائل ملوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ، اپٹما نے شدید تحفظات ظاہر کیے

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسپننگ اور ٹیکسٹائل ملوں کی مانیٹرنگ کے لیے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپٹما ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو ہدایت دی ہے کہ ملوں میں کیمرے لگائے جائیں، جبکہ اسپننگ ملز مالکان کو اس حوالے سے سیلز ٹیکس انوائس بھی بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے کیمرے نصب کرنے کا ٹھیکہ دو کمپنیوں کو دیا ہے، جو دو کیمرے لگانے کے 35 لاکھ روپے وصول کریں گی۔ مزید یہ کہ کمپنیاں سافٹ ویئر کے لیے الگ سے 20 لاکھ روپے سالانہ لیں گی، حالانکہ یہی سافٹ ویئر اور کیمرے بازار میں تقریباً آدھی قیمت پر دستیاب ہیں۔

اپٹما ذرائع کے مطابق معاملہ چیئرمین ایف بی آر کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اپٹما کا کہنا ہے کہ اتنی بھاری قیمت پر ملوں کا چلنا مشکل ہوگا اور بندش کا خدشہ ہے، کیونکہ ٹیکسٹائل سیکٹر پہلے ہی بجلی، ٹیرف، گیس اور ٹیکسوں کے بوجھ کے باعث نصف حد تک بند پڑا ہے۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.