نوشہرو فیروز رپورٹ مختیار حسین بالادی
نوشہرو فیروز کے قریب واقع گاؤں کوڑيجا بھان کے رہائشی اياز علی سولنگی، سعیدہ سولنگی اور صائقہ سولنگی نیشنل پریس کلب پہنچ کر روتے ہوئے بتایا کہ برساتوں میں ہمارے گھر گر گئے تھے، جس کے باعث ہم کراچی منتقل ہو گئے تھے۔
اب جب ہم واپس گاؤں پہنچے ہیں تو ہمارا بڑا بھائی ویگو بھائی ہے جبکہ سگا بھائی ہمارے ساتھ ہے۔
رات کے وقت ماسٹر اعجاز، اس کے بیٹے ابرار سولنگی، اقرار سولنگی اور بھانجا نور احمد سولنگی ہتھیار لے کر ہمارے گھر میں گھس آئے اور ہم پر ڈنڈوں سے حملہ کر کے زخمی کیا۔
ہم نے مٹھیانی تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے لیکن پولیس انہیں گرفتار نہیں کر رہی۔
ہمارا آئی جی سندھ، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے مطالبہ ہے کہ انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ہماری ملکیت میں ہمارا حصہ دیا جائے۔
بصورت دیگر ہم ایس ایس پی آفس کے سامنے خود سوزی کریں گے، اور اس کے ذمے دار ماسٹر اعجاز سولنگی اور اس کے بیٹے ہوں گے۔



