Hot Topics

گلشن حدید میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان

ملیر (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ملیر سمیع اللہ شیخ کی ہدایت پر گلشن حدید میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا۔ ڈی سی ملیر اس کارروائی کی خود نگرانی کے لئے اینٹی انکروچمنٹ اسٹاف اور فورس کے ہمراہ گلشن حدید فیز ٹو پہنچے، جہاں جامع مسجد باب الرحمت ٹیلیفون ایکسچینج نجی بینک کے سامنے قائم تجاوزات کو ہٹانے کی مہم کا آغاز کیا گیا آپریشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملیر سمیع اللہ شیخ نے کہا کہ ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کی مسلسل نگرانی کی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چالان اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہے گا کسی کو بھی سرکاری زمین، سڑک یا فٹ پاتھ پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل ہوگا کارروائی کے وقت اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم خالد عبدالمعروف، ریونیو اور گڈاپ ٹاؤن کا عملہ بھی موجود تھا آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں علاقہ مکین اور سماجی کارکن جمع ہوگئے اور انتظامیہ کے اقدام کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا شہریوں کا کہنا تھا کہ گلشن حدید میں غیر قانونی تجاوزات سنگین مسئلہ بن چکا ہے، گلیوں، سڑکوں، فٹ پاتھوں اور پارکس تک پر قبضے ہو چکے ہیں ذرائع کے مطابق قبضہ مافیا کے بعض عناصر زمین یا راستوں پر ناجائز ڈھابے قائم کر کے انہیں پتھارے، دکانیں یا چھپروں کی شکل دے دیتے ہیں اور پھر بھاری رقم کے عوض یہ جگہیں آگے ٹھیکے پر دے دیتے ہیں یا فروخت کر دیتے ہیں۔

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.