نوشہرو فیروز رپورٹ مختیار حسین بالادی
کنڈیارو میں خاتون پر مبینہ تشدد — اہلِ خانہ کی دہائیاں، تھانے کے دروازے بند — ایس ایس پی سے نوٹس لینے کی اپیل
کنڈیارو کی رہائشی شادی شدہ خاتون مبینہ طور پر گھریلو تشدد کا مسلسل شکار ہے۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ جب مدد کے لیے کنڈیارو پولیس اسٹیشن پہنچی تو پولیس اہلکاروں نے دروازے تھانے کے دروازے بند کر دیے اور کوئی تعاون فراہم نہیں
خاتون ملوکہ بروہی کے مطابق ان کی بیٹی، جس کی شادی محمد بروہی سے ہوئی ہے، روزانہ تشدد کا نشانہ بن رہی ہے ، محمد رفیق بروہی اور ان کی اہلیہ ملوکہ بروہی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بیٹی نے روتے ہوئے فون پر بتایا کہ اس کا شوہر اسے جان سے مارنے کی کوشش کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنی بیٹی سے ملنے کے لیے محمد بروہی اور غنی بروہی کے گھر پہنچے تو جوابداروں نے دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا اور بیٹی سے ملاقات بھی نہ کرنے دی۔متاثرہ فیملی فوری مدد کے لیے کنڈیارو تھانے پہنچی، مگر ان کا دعویٰ ہے کہ رات کے وقت تھانے کے دروازے بند کر دیے گئے اور کسی قسم کی مدد فراہم نہیں کی گئی، جس سے والدین شدید بے بسی اور تکلیف کا شکار رہے۔خاتون رفیق بروہی اور ان کی اہلیہ ملوکہ بروہی نے ایس ایس پی نوشہروفیروز روحل کوسو سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے لڑکی کی بازیابی اور انصاف کو یقینی بنائیں



