نوشہرو فیروز رپورٹ مختیار حسین بالادی
کنڈیارو میں ماچھی برادری کی خواتین کا بااثر افراد کے مبینہ ظلم و زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کنڈیارو کے سامنے احتجاج نعرے بازی
ماچھی برادری کی خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بااثر افراد ضمیر راہب، کامران ماچھی اور ذوالفقار ماچھی نے زبردستی ہمارے گھروں میں گھس کر بچوں اور خواتین سمیت اہلِ خانہ پر تشدد کر کے زخمی کردیا،ان کا کہنا تھا کہ جب وہ علاج کے لیے اسپتال پہنچے تو اسی دوران بااثر مسلح افراد ان کے گھروں پر قبضہ کرکے بیٹھ گئے۔احتجاج کرنے والوں نے الزام لگایا کہ مقامی پولیس مکمل طور پر بااثر افراد کی پشت پناہی کر رہی ہے اور کسی قسم کی قانونی مدد فراہم نہیں کی جا رہی۔
احتجاج کرنے والی خواتین نے ایس ایس پی نوشہروفیروز سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نوٹس لے کر گھروں سے قبضہ ختم کرایا جائے اور برادری کے بااثر افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے



