Hot Topics

چیئرمین ضلع کونسل بدین نے ریٹائرڈ ملازمین میں 1 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد پینشن چیک تقسیم کیے

بدین: چیئرمین ضلع کونسل بدین جام علی اصغر ہالیپوتہ نے ضلع کونسل کے ریٹائر ہونے والے 6 ملازمین کو مجموعی طور پر 1 کروڑ 25 لاکھ 30 ہزار 590 روپے کے پینشن چیک حوالے کیے جن میں ربڈنو چھچھر کو 25 لاکھ 88 ہزار 627 روپے، امین محمد دل کو 18 لاکھ 43 ہزار 438 روپے، علی نواز کنبھار کو 25 لاکھ 37 ہزار 787 روپے، نور محمد خاصخیلی کو 15 لاکھ 84 ہزار 445 روپے، عبدالجبار بھٹی کو 23 لاکھ 59 ہزار 654 روپے جبکہ علی نواز عمرانی کو 16 لاکھ 16 ہزار 639 روپے کے چیک شامل ہیں اس موقعے پر چیئرمین ضلع کونسل بدین جام علی اصغر ہالیپوٹو نے کہا کہ ضلع کونسل ہمیشہ اپنے ملازمین، خصوصاً ریٹائر ہونے والے عملے کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ جن ملازمین نے اپنی عمر کا بڑا حصہ ضلع کونسل کی خدمت کے لیے وقف کیا، وہ خود کو کبھی تنہا نہ سمجھیں، کیونکہ ضلع چیئرمین، منتخب نمائندے اور پورا اسٹاف ان کے ساتھ ہے چیئرمین ضلع کونسل بدین نے مزید کہا کہ ملازمین کا جائز مسئلہ حل کرنا پہلی ترجیح ہے اور بدین ضلع کونسل سندھ کے اُن کونسلز میں شامل ہے جہاں کسی بھی ملازم کے واجبات بقیہ نہیں ہیں

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.