Hot Topics

ریاست پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، فوج پر حملے برداشت نہیں ہوں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان سب سے مقدم ہے اور کسی ایک شخص کی خواہشات ریاست سے بڑھ نہیں سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص کا بیانیہ "میں نہیں تو کچھ نہیں” اب قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹر کا آغاز ہو چکا ہے، جس کی ضرورت عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاک فوج کسی علاقے، زبان، مذہب یا سیاسی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتی بلکہ صرف ریاست پاکستان کے لیے کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے بیشتر افسران اور جوان مڈل کلاس یا لوئر مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں، اور فوج پر یا اس کی قیادت پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنی سیاست کریں لیکن فوج کو اس سے دور رکھیں، عوام اور فوج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ فوج پر تعمیری رائے یا آبزرویشن دی جا سکتی ہے لیکن عوام کو فوج کے خلاف بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہی فوج خوارجی دہشتگردوں اور عوام کے درمیان ڈھال بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کون سا آئین و قانون ہے جس کے تحت کوئی شخص ایک مجرم سے ملاقات کرے اور فوج کے خلاف بیانیہ تشکیل دے۔ ان کے مطابق ایسے عناصر پہلے یہ بیانیہ بناتے ہیں کہ ترسیلات زر بند کر دی جائیں تاکہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے

Tags :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent News

About Us

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, mattis, pulvinar dapibus leo.

Top categories

Tags

Blazethemes @2024. All Rights Reserved.